Skip to main content

Falcon BPN News

📅
تاریخ لوڈ ہو رہی ہے...

اسرو کے تحت ستیش دھون اسپیس سینٹر میں بھرتی، نوجوانوں کے لیے درخواستوں کا موقع

بنگلورو۔ 22 اکتوبر۔ ملازمت کے خواہش مند نوجوانوں کے لیے ایک اہم موقع سامنے آیا ہے۔ محکمۂ خلائیات، حکومتِ ہند کے تحت ستیش دھون اسپیس سینٹر (SDSC SHAR)، سری ہری کوٹا نے مختلف تکنیکی اور غیر تکنیکی عہدوں پر تقرری کے لیے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔ سرکاری بھرتی پورٹل پر جاری اشتہار کے مطابق یہ بھرتی اشتہار نمبر SDSC SHAR/RMT/03/2026 کے تحت کی جا رہی ہے۔اس بھرتی میں ٹیکنیکل اسسٹنٹ، سائنٹفک اسسٹنٹ، لائبریری اسسٹنٹ، نرس، ٹیکنیشن، ڈرافٹس مین، فائر مین، لائٹ وہیکل ڈرائیور، ہیوی وہیکل ڈرائیور اور ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف کے عہدے شامل ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق آن لائن درخواستوں کا آغاز 19 اکتوبر 2026 کو ہو چکا ہے اور درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 9 نومبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔ امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ درخواست دینے سے قبل تفصیلی اشتہار میں درج تعلیمی قابلیت، عمر کی حد، تجربے، فیس اور دیگر شرائط کا بغور مطالعہ کریں، کیونکہ ہر عہدے کے لیے اہلیت الگ ہو سکتی ہے۔دلچسپی رکھنے والے امیدوار محکمۂ خلائیات کے اس ادارے کے سرکاری بھرتی پورٹل پر تفصیلات حاصل کرکے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں سرکاری ویب سائٹ: https://apps.shar.gov.in/Recruitment/main.jsp نوجوانوں کو چاہیے کہ ملازمت کے لیے صرف سرکاری ویب سائٹ اور مستند نوٹیفکیشن پر بھروسا کریں اور کسی غیر متعلقہ ایجنٹ کو ملازمت دلانے کے نام پر رقم ادا نہ کریں۔