Skip to main content

Falcon BPN News

📅
تاریخ لوڈ ہو رہی ہے...

وزڈم انسٹی ٹیوشنس بیدر کے سکریڑی محمد صلاح الدین فرحان کو وزیرا یشور کھنڈرے کے ہاتھوں "تعلیمی ایوارڈ“ پیش کیاگیا

بیدر ۔ یکم نومبر ۔ ٹیلنٹ پر موشن ٹرسٹ کے تحت چلنے والاتعلیمی ادارہ ” وزڈم انسٹی ٹیوٹس بیدر کے جواں سال سکریڑی برادر محمد صلاح الدین فرحان نے آج یکم نومبر 2026ء بروز اتوار یوم تاسیس کرناٹک کے موقع تعلیمی میدان کا ایوارڈ حاصل کیا۔ تفصیلات کے بموجب یوم تاسیس کرناٹک کے حوالے سے سرکاری سطح پر ضلع انتظامیہ بیدر کی جانب سے ہر سال منعقد ہونے والی پرچم کشائی کی ایک تقریب نہرو اسٹیڈیم بیدر میں منعقد ہوئی جہاں پولیس، فائر بریگیڈ، این سی سی ، ہوم گارڈ اور طلبہ کے دستوں سے سلامی لینے کے بعد ضلع انچارج وزیر ایشور کھنڈرے نے انجینئر نگ ، سماجی خدمات ، کنڑ ا خدمات ، موسیقی ، جانپد ، ادب، صحافت تعلیم اور کھیل کے میدان کے ضلع بیدر کے 14 افراد کو ایوارڈ سے نوازا ہے۔ جس میں تعلیمی میدان سے وزڈم انسٹی ٹیوشنس بیدر کے جواں سال سکریڑی برادر محمد صلاح الدین فرحان بھی شامل ہیں۔ محکمہ پنچایت راج اور دیہی ترقیات وضلع انچارج وزیر جناب ایشور کھنڈرے کے ہاتھوں سے انھیں ( صلاح الدین فرحان کو تعلیمی ایوارڈ پیش کیا گیا۔ سابق وزیر اور رکن اسمبلی جناب رحیم خان محترمہ شلپا شر ماڈپٹی کمشنر بیدر، جناب گیتے مہادیو ٹھل راؤ سی ای اوضلع پنچایت بیدر، جناب پر دیپ گنٹی سپر نٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی بیدر ) مسٹرونودا پے چیر مین BDA بیدر، مسر منجوناتھ انفارمیشن آفیسر بیدرڈی ایس پی دوڈا پیر ملا، اور دیگر کئی ضلع افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تصویر میں وزڈم انسٹی ٹیوشنس کے چیر مین جناب محمد آصف الدین بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ یہ اتفاق بھی بڑا دلچسپ ہے کہ محمد صلاح الدین فرحان جو تعلیمی لیاقت کے حوالے سے (BBM,MBA(HR کر چکے ہیں۔ نئے تقاضوں کے ساتھ موجودہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ادارہ کی مختلف شاخوں کو Next Level تک پہنچا چکے ہیں۔ اس سے آگے کا بھی خا کہ وہ اپنے زرخیز ذہن میں رکھتے ہیں۔ صلاح الدین فرحان کے دادا الحاج محمد اکرام الدین صاحب مرحوم اردو ذریعہ تعلیم کا بنگلور بنیاد معروف تعلیمی ادارہ الامین کے ضلع صدر کی حیثیت سے نمایاں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ طبی میدان میں بھی اکرام الدین مرحوم کی خدمات رہی ہیں۔ اسی طرح برادر محمد صلاح الدین فرحان کے والد جناب محمد آصف الدین نے بھی انگریزی ذریعہ تعلیم کا ادارہ ” وزڈم انسٹی ٹیوشنس کی بنیاد ڈالی اور اس کی ترقی کے لئے مختلف منصوبے بنائے اور ان منصوبوں کو کامیابی سے نافذ کیا اور کر رہے ہیں۔ الحاج محمد اکرام الدین سمیت تیسری پیڑھی کی یہ خدمات بیدر کے تعلیمی میدان کے لئے مسلمانوں کی جانب سے ایک قابل ذکر تحفہ کہا جاسکتا ہے۔ اس تعلیمی ایوارڈ کے ساتھ ہی محمد صلاح الدین فرحان کے دوستوں اور خاندان میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مبارک بادی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ جسے ہی ایوارڈ پیش کیا گیا، مذکورہ ضلعی افسران نے فوری طور پر شہ نشین پر ہی صلاح الدین فرحان کو مبارک باد پیش کی ۔