بیدر: ضلع بیدر کے بسواکلیان تعلقہ میں موضع موچلمب کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے درمیان پیش آنے والے شدید تصادم میں ایک کم عمر لڑکے سمیت تین افراد کی موت واقع ہوگئی۔
دستیاب اطلاعات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب متاثرین ایک میلے سے واپس آرہے تھے۔ کار اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر اتنی شدید تھی کہ تینوں افراد نے جائے حادثہ پر ہی دم توڑ دیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی انجام دی۔ اس واقعے نے ایک مرتبہ پھر شاہراہوں پر احتیاط، تیز رفتاری پر قابو اور ٹریفک قوانین کی پابندی کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔
